ابنا: چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اپنے پہلے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے،چینی وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چین کے وزیر اعظم پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران وہ صدر، وزیر اعظم اور میاں نواز شریف سمیت قومی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ادھرچینی وزیر اعظم کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر ریڈ زون کو سیل کر کے شہر کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ رینجرز اور پولیس اہلکار فوج کی معاونت کریں گے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر راول پنڈی، اسلام آباد میں آج دن10بجے سے دوپہر 2بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی گئی.ماہرین چینی وزیر اعظم کے حالیہ دورے کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہناہے کہ پاکستان کو معیشت اور توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے چین سے تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ چین نے پاکستان کو جے ایف تھنڈر طیاروں،جدید فریگیٹس سمیت کئی دفاعی آلات بنانے کی صلاحیت پاکستان کو دی۔ ماہرین توقع ظاہر کر رہے ہیں کہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پرجہاں سائنس وٹیکنالوجی اور دیگرکئی معاہدے ہوں گے وہاں پاکستان کوسول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی فراہمی کے معاملے پر بھی مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421810
چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اپنے پہلے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے،چینی وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا